لاڑکانہ(بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور دیگر شہداء کے مزاروں پر حاضری دی اور قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید بی بی پاکستان کی نہیں پوری دنیا کی ایک جانی پہچانی شخصیت اور عظیم رہنما تھیں جنہیں 27 دسمبر کو عوام سے چھین لیا گیا، عوام دشمن قوتوں کے ساتھ دہشت گرد بھی شہید بی بی کے نام سے خوفزدہ تھے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہداء کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں جو ملک میں عوام کی حقیقی حکمرانی قائم کر کے اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ کل پورے ملک کے عوام شہید بی بی کے مزار پر حاضری دیں گے اور انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے، انہوں نے کہا کہ کل جلسہ ایک بجے شروع ہوگا اور نماز ظہر کے بعد مشاعرہ ہوگا، پھر خطابات کا سلسلہ شروع ہوگا اور آخر میں شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے، بعد میں سی ای سی کا اجلاس نوڈیرو ہاؤس میں ہوگا، جس میں شہید رانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قائم علی شاہ کی وقار مہدی کے ہمراہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری
Dec 27, 2022