ٹنڈوالہیار کے رہائشی کا درختوں کی کٹائی کے خلاف پریس کلب پر احتجاج 

حیدر آباد(بیورو رپورٹ) ٹنڈو الہیار کے گاؤں انب میرجت کے رہائشی محمد صدیق نے میرجت جنگلات کے درختوں کی کٹائی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے الزام  عائد کرتے  ہوئے کہا کہ ٹنڈوالہیار میں الائچی کا جنگل تھا جس کے تمام درخت تھانہ عمر ساند کی پولیس اور وہاں تعینات چھوٹے پٹواری کی مدد سے لوگوں نے کاٹ دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الائچی کا جنگل بہت قدیم جنگل تھا جس کے طاقتور درختوں کو کاٹ کر بیچ دیا گیا ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ مذکورہ معاملے کا نوٹس لے کر بااثر افراد و پولیس کے خلاف سخت  قانونی کاروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن