روہڑی+میرپورخاص + لاڑکانہ+ حیدر آباد(نامہ نگار+ بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ اسکی قیادت نے کسی ڈکٹیٹرآمر کے سامنے سرنہیں جھکایا گرفتاریاں،ہتھکڑیاں اور جیلوں کوکھبی کمزوری نہیں سمجھا عوامی حقوق اورملکی سلامتی اور جمہوریت کی بقاء پرذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو نے کھبی سمجھوتہ نہیں کیا ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رہنما سابق نائب ناظم روہڑی آصف رضا خان مہر نے روہڑی میں اپنی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا آصف رضا خان مہر کا مزید کہنا تھا کہ بھٹوخاندان نے جانوں کی قربانیاں دیکر جمہوریت کو بحال رکھا جوآج بھی ملک میں قائم ہے پیپلزپارٹی قائدین نے اپنی سیاسی سوچ سے ملک کی تقدیر بدلی اور ہر شخص کو سیاست کامقصد سمجھایاانکا کہنا تھا کہ 27دسمبر آج ملک بھر سے کارکنان بڑی تعداد میں گڑھی خدابخش شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر پہنچ کر انکی برسی میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کردے گی کہ آج بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کارکنان کے دلوں کی دھڑکن اور ہردلعزیز شخصیت ہیں محترمہ کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ دوسری جانب میر پور خاص سے سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی میں شرکت کے لئے میرپورخاص سے ضلعی صدر و رکن قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور کی قیادت میں ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ درجنوں گاڑیوں میں لاڑکانہ روانہ ہوا قافلے میں رکن سندھ اسمبلی ہری رام کشوری لال، میر طارق تالپور، ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی میر حسن دھونکائی، انفارمیشن سیکریٹری عبدالسلام میمن، یوسی چیئرمین حاجی محمد علی،میر علی رضا تالپور،حاجن پہنور خواتین عہدیدار اور ہزاروں کارکن قافلے میں شامل تھے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر و رکن قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے عوام کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کے دوران ہی انھوں نے اپنی جان کا نذرانہ دیا ان کی 15 ویں برسی کے موقع پر لاڑکانہ میں گڑھی خدابخش میں اجتماع میں پورے ملک سے کارکن ان سے عقیدت کا اظہار کرنے کیلئے پہنچ رہے ہیں اور میرپورخاص سے بھی درجنوں گاڑیوں میں ہزاروں کارکن روانہ ہو رہے ہیں۔
سخت سردی کے باوجود قافلے گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع
Dec 27, 2022