قائد اعظم کی تعلیمات سے روگردانی پر ہماری مشکلات میں اضافہ ہورہا ، منصور ٹمن 


لاوہ(نامہ نگار) گزشتہ روز لاوہ پارک میں عوامی میڈیا سنٹر دندہ شاہ بلاول کے زیر اہتمام سیمینار منعقد کیا گیا ،مقررین نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات اور نظریات کو ہی مدنظر رکھ کر کامیابی مل سکتی ہے،قائد اعظم نے مسلمانوں کو الگ اسلامی و فلاحی ریاست بنا کر دی مگر افسوس کہ آج ہم اس ریاست کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں ہمیں ملکی پالیسیوں کو قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے گئے اصولوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا دنیا اپنے محسنوں کی قدر کرتی ہے اور ہم نے ہمیشہ آپنے محسنوں کی تعلیمات و نظریات سے روگردانی کی یہی وجہ ہے کہ ہم ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب گامزن ہیں،حافظ قمر اعوان نے تلاوت کی اور نعت حکیم قاری نورالٰہی ظہوری نے پیش کی، سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن، حاجی ملک لعل خان ، ملک حامد نواز نوشیری خیل، ملک ظفر علی خان، عبدالرحمن معصومی، سید باقر حسین شاہ دندہ ، ملک یارن خان، خالدہ بلوچ، ملک فیصل اعوان، ملک حبیب ملک منیر الطاف، ڈاکٹر ملک رفیق چکڑالہ، قاری طاہر اقبال چکڑالہ, محمد نعمان پٹواری، بلال سلطان پٹواری، سیکریٹری عبداللہ، سیکرٹری خالد، ملک ڈی ایم اعوان، سلطان سکندر، چوہدری عاطف، ملک آصف نواز گٹال، سیکریٹری ملک مشتاق لاوہ جبکہ صحافی برادری سے سینیئر صحافی امیر عبداللہ ملک ، حافظ قمر الزمان، محمد فاروق عابد، قیصر سعید لاوہ، ملک حفیظ اللہ اعوان، ملک امتیاز احمد لاوہ، ملک ناصر اقبال، سلیم  طاہر سمیت دیگر معززین علاقہ اور کثیر تعداد میں عوامی حلقوں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن