کہوٹہ (نامہ نگار) کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ میں راجہ عنایت اللہ ستی، راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر منا کی خصوصی کاوشوں سے 1کروڑ17لاکھ کی لاگت سے علیوٹ تا نڑالہ سڑک کی افتتاحی تقریب کا انعقادراجہ ممتاز کی رہائشگا ہ میں کیا گیا۔ جس میں مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی، تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں سابق چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر،سٹی صدر تحریک انصاف راجہ الطاف حسین مواڑہ، راجہ ارشد بورہ حیال، سردارایم رضا، راجہ خورشید عالم، راجہ تنویر آف گڑھیٹ، شیخ عمار، طاہر عباسی نقوی، راجہ فرحان اسلم، پٹواری راجہ خالد اسلم، راجہ طاہر ڈوڈ،ساجد ستی آف گلہ سمیت کارکنان وکرز اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صداقت علی عباسی، راجہ طارق محمو دمرتضی نے کہا کہ حلقے میں اربوں کے کام کروائے ہم نے 35ماہ میں اتنے کام کروائے کہ35سال والے بھی نہ کروا سکے۔ تحصیل کہوٹہ کے لیے واٹر سپلائی، کہوٹہ پنڈی روڈ، ہسپتال کی اپ گر یڈ یشن، سکولوں کی اپ گریڈیشن، ٹور ازم ہائی وے سمیت دیگر لاتعداد پراجیکٹس پر کام شروع ہے۔ اس موقع پر صداقت علی عباسی نے اس سڑک کے لیے مزید 1کروڑ20لاکھ دینے کا اعلان بھی کیا۔
35ماہ میں اتنے کام کروائے جو35سال والے بھی نہ کروا سکے، صداقت عباسی
Dec 27, 2022