خاتون جنت کی سیرتِ و کردار اپنانے میںخواتین کی بھلائی ہے، امجد نقوی


جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)مولانا سید امجد حسین نقوی خطیبِ جامعہ مسجد غازی امام بادشاہ جنڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین جمادی الثانی شہادت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے عنوان سے جانا جاتا ہے کسی خاتون کا طاہرہ وعفیفہ ہونا اور بات ہے اور اس کی رضا میں خدا وند منان کا راضی ہونا اور اس کے غضب میں اللہ تعالیٰ کا غضب ناک ہونا اور بات ہے یہ معمولی منزل نہیں بلکہ عصمت فاطمہ زہرا کی دلیل ہے اسی لئے پیغمبر اسلام فرمایا کرتے تھے کہ فاطمہ میرے بدن کا ٹکڑا ہے تاریخ اسلام میں ملتا ہے کہ حضرت پیغمبر اکرم جب گھر سے باہر جاتے تھے تو سب سے پہلے حضرت فاطمہ زہرا کی طرف نگاہ فرماتے اور جب داخل ہوتے تو پھر حضرت فاطمہ زہرا سلام کو دیکھتے تھے یہ منصب بی بی فاطمہ زہرا ہے کہ بیٹی کی نسبت سے نہیں بلکہ فاطمہ زہرا کے لیے کھڑا ہونا سنت رسول ؐہے اور جس کی وجہ سے زہرا جنتی عورتوں کی سردار قرار پائی بی بی کی سیرتِ و کردار اپنانے میں عالم اسلام کی عورتوں کی بھلائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن