حسن ابدال (نمائندہ نوائے وقت )پولیو فری پاکستان ہمارا خواب ہے جس کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ 16جنوری سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کا مقصد پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانا ہے۔ان خیالات کا اظہار UCMOنیوٹریشن سپروائزر محمدسہیل نے یونین کونسل جلو میں پولیو ڈے کے حوالے سے منعقد ہونے والی میٹنگ میں کیا۔
اس موقع پر مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نصیرالدین۔ملک ارشاد۔ملک ربنواز۔ملک زیشان۔HT محمدآصف۔کے علاوہ ایریا انچارجز دیگر سٹاف بھی موجود تھے۔