بلدیاتی الیکشن میںمسلم لیگی امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، معراج مغل

Dec 27, 2022


ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)یوسی 87بھڈانہ کلاںمیں امیدوارچیئرمین معراج مغل ایڈوکیٹ اوروائس چیئرمین ملک ریاض نے مختلف برادریوںکی جانب سے منعقدہ عوام رابطہ مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے غلط فیصلوںکے نتیجے میںپارٹی عہدیدار ،اورتنظیمیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہورہی ہیں،مسلم لیگ ن کی مدبرانہ قیادت نے ایسی کامیاب حکمت عملی اختیارکی کہ جوشخص اقتدارکی کرسی پراپنے آپ کوعقل کل سمجھتاتھا،آج گلی گلی مجھے دوبارہ اقتداردو،کاشورمچارہاہے،حالانکہ جب وہ شخص وہ اقتدارمیںتھاتواس نے ملک کے معاشی نظام کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا،خداتعالیٰ کی ذات وزیراعظم میاںشہبازشریف کواوران کی سیاسی جماعتوںکے اتحادیوںکوخوش رکھے جنہوںنے مشکل ترین حالات میںملک کے نظام کوبہتربنانے کی خاطرمیدان میںآکراقتدارسنبھالا،اورآج ملک کی معیشت کوسنبھالا دینے میںکامیابی حاصل ہورہی ہے،انہوںنے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میںمسلم لیگ کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،اس موقع پر ملک افتخاراحمد،حاجی جہانگیرخان مغل،حاجی اکسیر خان،محمدرفیق اعوان، سردارشہبازخان مغل نے موضع نون اورموضع بھڈانہ کے عوام کاشکریہ اداکیا،اس موقع پر راجہ صفدر ، راجہ شفیق ، راجہ سہیل ، راجہ امجد ، راجہ اختر ، راجہ خرم ، راجہ خوشحال ، شہزاد پٹواری ،راجہ اقبال ،راجہ زاہد ، راجہ پرویز نے بمعہ برادری حاجی اکسیر مغل ، معراج مغل ایڈووکیٹ ،ملک ریاض،امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ 6 ملک واجد علی خان، امیدوار برائے کسان کونسلر سید زبیر کاظمی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں