پیپلز پارٹی کے جیالے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے، سردار سلیم حیدر 


ڈھرنال (نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیزو انسانی وسائل سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات و افکارکی تکمیل کے لئے پیپلز پارٹی کے جیالے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکریںگے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں آئین و جمہوریت اور عوام کی جنگ لڑتے ہوئے جان دے دی انکی زندگی اور سیاسی جدوجہد پارٹی کارکنوں کے لئے روشن مثال ہے پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جسکی قیادت نے عوامی حاکمیت کے لئے جان کی قربانی پیش کی بی بی شہید کے مشن کی تکمیل کریں گے وہ گزشتہ روز پیپلز سیکرٹریٹ میںمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 15ویں برسی کے موقع پر ،،نوائے وقت ،،سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر خان قربان بہلول،تحصیل صدر سردار ظہیر کھٹڑ،سردار فرحت عباس گکھڑ بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...