نیازی نے بیڑہ غرق کردیا ، نواز دور میںملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن تھی : شمیم اکمل 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایئر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائز یونین کے صدر شمیم اکمل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا قومی ادارے مستحکم کئے ملک میں خوشحالی کا دور دوراں تھا عوام اور سرکاری ملازمین خوشحالی کی زندگی بسر کررہے تھے نیازی حکومت نے اقتدار میں آکر ملکی معیشت کو تباہ اور عوام کا جینا حرام کرکے رکھ دیا۔ ان خیالات کا اظہار شمیم اکمل نے قائد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کی بقا اور ترقی کا ضامن ہے جتنی ترقی میاں نواز شریف کے ادوار میں ہوئی وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ ہر ادارے کی طرح پی آئی اے بھی ترقی کی راہ پر گامزن تھی۔ انکے ادوار میں جہازوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور کئی سالوں سے بند انٹرنیشنل روٹس آپریشنل ہوئے پی آئی اے اور اسکے مزدور خوشحال ہوئے۔ ایئرلیگ نے 2014 میں سی بی اے بننے کے بعد نواز شریف کے حکم سے پی آئی اے کے مزدوروں کیلئے بہترین چارٹرآف ڈیمانڈ کروایا۔ جو میاں نواز شریف کی پی آئی اے اور اسکے مزدوروں سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اللہ تعالی میاں محمد نواز شریف کو زندگی، صحت اور ہمت دے کہ وہ ایک دفعہ پھر پاکستان آکر پاکستان اور پی آئی اے کو ترقی کی راہ پرگامزن کریں۔ تقریب سے سیکریٹری جنرل جاوید تارڑ، سینئر وائس پریزیڈنٹ شیخ تجمل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن