الخدمت بنو قابل پروگرام کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائےگا، ڈاکٹر حفیظ الرحمن 

Dec 27, 2022


اسلام آباد(نامہ نگار )الخدمت فانڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے بنو قابل سیکٹریٹ کادورہ کیا۔اس دوران انھوں نے مفت آئی ٹی کورسنرپروگرام میں سینکڑوں کامیاب طلبہ کے انٹرویوز کے تمام مراحل کا جائزہ لیا اور طلبہ سے ملاقات کی۔غربت اوربے روزگاری ملک کاسب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ روز بروز بڑھتی مہنگائی کے باعث بڑھے لکھے ذہین نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کے لئے ممکن نہیں رہا کہ وہ اپنے بچوں کو مہنگے پروفیشنل کورسز کرواسکیں۔ الخدمت بنو قابل پروگرام ایسے ہزاروں نوجوانوں کے لئے امید کی کرن ہے۔ بنو قابل پروجیکٹ کے تحت مختلف کورسز کرنے والے نوجوان اپنا روزگار خود پیدا کرنے کے قابل بن جائیں گے۔نوجوان آئی ٹی کورسز اور فری لانسنگ سیکھ کر نہ صرف باعزت روزگار کما سکیں گے بلکہ اپنے اہل خانہ کی خوشحالی اس شہراور ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکیں گے ۔اس پروگرام کا دائرہ کارکراچی کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بھی پھیلایا جائے گا ۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی نے مرکزی صدر کو بنو قابل پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر چیریٹی آسٹریلیا انٹرنیشنل رانا وجاہت علی خان اور الخدمت کے دیگر ذمہ داران بھی موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں