انٹرنیٹ کے دور میں بھی لائبریریوں کی اہمیت برقرار ، سید شکیل احمد  

Dec 27, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ لائبریریاں مطالعاتی شوق کی تسکین کا اہم ذریعہ ہیں،انٹرنیٹ کے اس دور میں بھی لائبریریوں کی اہمیت اپنی جگہ برقرار ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر فہیم خان ودیگر افسران کے ہمراہ گلشن اقبال لائبریری وملحقہ پارک کے معائنے کے دوران کیا.انہوں نے لائبریری کے معائنے کے دوران کہا کہ لائبریریوں سے قارئین کو مستفید کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لایا جائے، لائبریری سے ملحقہ پارک کے معائنے کے دوران انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پارکوں کی دیکھ بھال پر معمور عملے کو متحرک رکھ کر پارکوں کی صورتحال درست رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، ہریالی کے لئے پارک وگرین بیلٹس بہترین ذریعہ ہیں جنہیں استعمال میں لاکر ضلع شرقی کو سر سبزوشاداب بنایا جاسکتا ہے، میونسپل کمشنر فہیم خان نے اس موقع پر ڈائریکٹر لائبریری طلعت شکیل کو ہدایت کی کہ لائبریریوں میں عملے کو دفتری اوقات کار کا پابند بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں.اس موقع پر ان کے ہمراہ سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سلمان میمن، سینئیر ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو، ایگزیکٹیو انجنئیر جمال عباس ودیگر افسران موجود تھے۔

مزیدخبریں