آڈیو لیک کرنے کے  ماہر  وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھے ہیں:بابر اعوان

Dec 27, 2022


اسلام آباد(وقائع نگار)سنیئر قانون دان بابر اعوان نے اسلامآباد ہائیکورٹ کے احاطہ  میں میڈیا سے گفتگوکے دوران اعظم سواتی کی اپنے ٹویٹس سے لاتعلقی کا اظہار کرنے سے متعلق سوال پر کہاکہ یہ اسی طرح کی خبر ہے جس طرح خبریں دینے والوں کو پاکستان کے بچ جانے والے چھ بلین رہ جانے کا پتہ نہیں،نہ ہی ان کو یہ نظرآ رہا ہے کہ جو چھ بلین لیا گیا ہے وہ آیا کہاں سے ہے،1992 کے بعد پہلی بار کمرشل بینکوں میں لوگوں کے اکاؤنٹس سے ڈالرز نکالے گئے ہیں،ملک ڈیفالٹ کر رہا ہے، کل بلوچستان میں کتنے واقعات ہوئے ہیں۔اسی عدالت کے جسٹس بابر ستار نے کہا ہوا ہے کہ ایک ٹویٹ سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے،ٹویٹ سے نہ ملک کے دفاع کو اور نا کسی کو خطرہ ہے،یہ سترہ دن میں پہلی ایف آئی آر نہیں بنا سکے۔آڈیو لیک کرنے کے جو ماہر ہیں وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھے ہیں وہ سب کروا رہے ہیں۔

مزیدخبریں