دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن اور خوشحالی سپوتاژ نہیں کر سکتا،فیاض چوہان

Dec 27, 2022

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلوچستان میں کیپٹن فہد سمیت 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر اپنے بیان میں کہاہے کہ پوری قوم کوہلو میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ قوم دشمن کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کہ دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن اور خوشحالی سپوتاژ نہیں کر سکتا۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک قوم یکسو ہے۔ قوم کی تمام ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جب سے امپورٹڈ سرکار آئی ہے ملک میں دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ جن کا مقصد صرف اپنا پیسہ بچانا ہو انہیں ملک کی کیا فکر ہو گی۔آج سے آٹھ ماہ پہلے ہمارے دور حکومت میں مکمل امن و امان تھا۔
فیاض چوہان

مزیدخبریں