وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے این آر او مانگنے کا سفر محض 4 برس میں طے کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ میرے سوا کوئی چوائس نہیں سے لے کر این آر او مانگنے تک کا سفر فاسٹ بائولر نے محض 4 برس میں تیز رفتاری سے طے کیا۔لیگی رہنما نے کہا کہ ملکی معیشت، معاشرت اور جمہوریت کو ڈیفالٹ کی جانب دھکیلنے کا ذمہ دار کھیلن کو ملک مانگے ہے۔
عمران خان نے این آر او مانگنے کا سفر محض 4 برس میں طے کیا:خواجہ سعد رفیق
Dec 27, 2022 | 12:27