نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ، قومی کرکٹ ٹیم 438 رنز پر پویلین لوٹ گئی

کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم 438 رنز پر پویلین لوٹ گئی ہے، کپتان بابر اعظم نے 161 جبکہ آغا سلمان نے 103 رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لنیڈ کے مابین 2 میچز پر مبنی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز قومی کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔قبل ازیں اوپنر عبداللہ شفیق 7، امام الحق 24، سعود شکیل 22 جبکہ شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوچکے تھے۔کپتان بابر اعظم نے 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جن کو کیوی کپتان ٹم ساؤتھی کی گیند پر ٹام بلنڈل نے کیچ آؤٹ کردیا۔ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے بھی 86 رنز بنا کر 4 سال بعد قومی ٹیم میں اپنی واپسی کو یادگار بنا دیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم کی تعریف کی۔آغا سلمان نے 155 گیندوں پر 103 رنز بنائے۔ نعمان علی 75 گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود 7 رنز ہی بنا سکے۔ محمد وسیم وکٹ پر زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور 5 گیندوں پر 2 رنز بنا کر اش سوڈھی کی گیند پر ٹام بلنڈل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔میر حمزہ نے 15 گیندوں پر 1 رن بنایا اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 12، دوسری 19، تیسری 48، چوتھی 110، پانچویں 306، چھٹی 318، ساتویں 372، آٹھویں 375، نویں 414 جبکہ آخری 438 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...