کراچی ٹیسٹ: پاکستان 438 رنز بناکر آؤٹ، نیوزی لینڈ کا مستحکم آغاز

Dec 27, 2022 | 17:33

ویب ڈیسک

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز  کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان ٹیم 438 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے  مطابق پاکستان ٹیم   نے دوسرے روز 317 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں بابر اعظم   اپنے  گزشتہ اسکور  161  رنز میں بغیر کوئی اضافہ کیے کیوی کپتان ٹم ساؤتھی کا شکار ہوگئے۔

بعد ازاں ایک اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تاہم سلمان علی آغا نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے ٹیل اینڈرز کے ساتھ ٹیم کا اسکور 438 رنز تک پہنچادیا۔سلمان علی آغا پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز تھے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔نعمان علی 7، محمد وسیم جونیئر 2 اور میر  حمزہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ابرار احمد 6 رنز بناکر  ناٹ آؤٹ رہے۔

گزشتہ روز پاکستان  نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں