لاہور (نامہ نگار) پنجاب حکومت کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس لرنر اور تجدید لائسنس کی فیسوں میں ایک ہزار فیصد تک ہوشربا اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق لائسنس کی فیس 5 سال کی بجائے اب ہر سال وصول ہو گی۔ لرنر لائسنس کی 5 سال کیلئے فیس60روپے مقرر تھی، حکومت نے ہرسال 500روپے لرنرفیس مقرر کر دی۔ موٹر سائیکل لائسنس کی 5سالہ فیس 550روپے تھی، اب لائسنس کیلئے ہر سال 500 روپے وصول کیے جائیں گے۔ موٹر سائیکل رکشہ کی 5سالہ فیس 550 روپے تھی، اب ہر سال500روپے مقرر کر دی گئی۔ موٹرکار و جیپ کے لائسنس کی 5سالہ فیس950روپے تھی، اب موٹرکار و جیپ کے لائسنس کیلئے 1800روپے ہر سال وصول کیا جائے گا۔ لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5سالہ فیس950تھی، اب ہر سال2000 وصول ہو گا۔ ہیوی ٹرانسپورٹ کی5 سالہ فیس 450 تھی، اب ہرسال 2000 روپے دینا ہونگے۔ ٹریکٹر لائسنس کی 5سالہ فیس 450 تھی۔ اب ہر سال1000وصول کیا جائے گا۔ کمرشل ٹریکٹر کی5سالہ فیس 450تھی، اب ہر سال 1500روپے دینا ہو گا۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معذور افراد کے لائسنس کی 5سالہ فیس 20روپے مقرر تھی، معذور افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ختم کر دی گئی۔ اس کے علاوہ پبلک سروس وہیکل کی 5سالہ فیس 450مقرر تھی، اب ہرسال1500دینا ہو گا۔ باقی کیٹیگریز کی ڈرائیونگ لائسنس فیس 100روپے سے بڑھا کر1000مقرر کر دی گئی۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لائسنس فیسوں میں 20سال بعد 1ہزار فیصد تک کا اضافہ کیا گیا۔ عوامی آگاہی کیلئے فیسوں میں اضافے کا اشتہار جلد شائع کیا جائے گا۔ یکم جنوری 2024ء سے پنجاب میں نئی فیسوں کا اطلاق ہو جائے گا۔
لرنر اور تجدید لائسنس فیسوں میں ایک ہزار فیصد اضافہ‘ ہر سال دینا ہو گی
Dec 27, 2023