گجرات (نوائے وقت رپورٹ ) گجرات میں تھانہ کڑیانوالہ میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ڈی ایس پی گجرات ملک عدنان کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ملک ثاقب نواز تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 29 سے امیدوار تھے، وہ گھر سے کھیتوں میں جا رہے تھے مخالفین نے فائرنگ کر دی۔ڈی ایس پی کے مطابق واقعہ کا مقدمہ شہباز گجر، انور گجر سمیت 6 ملزموں کے خلاف درج کر کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔