نومبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی 4.66 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کروائی گئی ہے، جس پر نیپرا کی سماعت آج ہوگی۔ بجلی کی قیمت میں 4.66 روپے فی یونٹ کا اضافہ ماہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایا جات کی مد میں مانگا گیا ہے، جس کے منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر 36ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے نے اضافے کی درخواست میں  کہا کہ ماہ نومبر کے دوران پانی سے بجلی کی پیداوار 36.5 فیصد رہی۔ نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار 20 فیصد سے زائد رہی۔ ایک ماہ کے دوران مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13 فیصد رہی۔ نومبر میں درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 6 فیصد سے زائد رہی۔ ایک ماہ کے دوران ایل این جی کے ذریعے بجلی کی پیداوار 10.6 فیصد رہی جبکہ مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 9.2 فیصد رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...