کوئٹہ(نیٹ نیوز) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نواں کلی کے علاقے میں چوک کے قریب دوران گشت پولیس کی موبائل وین پر نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔بم پھٹنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں موبائل وین میں سوار دو اہلکار اور تین راہ گیر زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
Dec 27, 2023