لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے روڈ سیفٹی، ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے تحفظ اور ٹریفک قوانین بارے عوامی آگاہی کیلئے قومی سطح پر خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس اور نجی نشریاتی ادارے کے درمیان ایم او یو سائن ہوا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی ادارے کے سی ای او درید قریشی نے ایم او یو پر سائن کئے۔ ایم او یو کے تحت دونوں ادارے مل کر روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے دونوں ادارے مل کر خصوصی آگاہی مہم چلائیں گے۔پنجاب پولیس اور نجی ادارہ مل کر ڈیجیٹل سکول آف روڈ سیفٹی کا قیام عمل میں لائیں گے۔
ٹریفک قوانین بارے عوامی آگاہی کیلئے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ
Dec 27, 2023