بجلی اورگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری بندکی جا ئے، ضیاء الدین انصاری 

Dec 27, 2023

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )امیدوار پی پی 147 و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت بجلی اورگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو فوری بندکرے۔ گیس کے کم پریشر اور بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ سے گھریلو اور کاروباری زندگی بری طرح مثاترہوکررہ گئی ہے ۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور بجلی کی کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باوجود بھاری بھر کم بلوں نے لوگوں کو معاشی بدحال کرکے رکھ دیا ہے جبکہ عوام بے تحاشہ یوٹیلیٹی بلز دینے کے باوجود مہنگی بجلی اور گیس کے حصول کیلئے پریشان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں پی پی 147 میں ڈور ٹو ڈور انتخابی کمپین میں کرتے ہوئے کیا۔ 

مزیدخبریں