افغان دارالحکومت کابل میں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی

کابل (اے پی پی)افغانستان  کے دارالحکومت کابل میں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔ ادارے کی طرف سے  نوبیاہتا جوڑوں کو  شادی شدہ زندگی شروع کرنے کیلئے قالین اور گھریلو سامان سمیت دیگر اشیا بھی دی گئیں۔ افغانستان کی امرباالمعروف و نہی عن المنکر کی وزارت کے ایک عہدیدار نے بھی شرکت کی۔   دولہوں  اور دلہنوں  کو دلوں کی شکل میں سبز ربن اور سرخ  گلابوں سے سجی کاروں میں لے جایا گیا۔ 18 سالہ دلہا روح اللہ رضائی نے   بتایا کہ روایتی شادی پر کم از کم دو سے اڑھائی لاکھ افغانی خرچ ہوتے ہیں لیکن اجتماعی شادی کی صورت میں یہ اخراجات کم ہو کر10سے15ہزار افغانی رہ  گئے  ہیں۔

ای پیپر دی نیشن