لاہور(خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، ناظم تبلیغ لاہور مولانا قاری عبدالعزیز نے سالانہ ختم نبوت کورس کی دعوتی مہم کے حوالہ سے جامعہ اشرفیہ، جامعہ محمدیہ چوبرجی میں علماء اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی اور اہم ترین عقید ہ ہے حضور ؐ کی عزت و نامو س پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے حرمت رسولؐ پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔