لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ پرامن معاشرے کیلئے ہمیں بحیثیت قوم ایک دوسرے کا وجود تسلیم کرنا ہو گا۔ ہمیں اپنی زندگی رسول اللہ کے بتائے ہوئے راستے اور میثاق مدینہ کی روشنی میں بسرکرنا ہوگی۔ قائد نے اپنی جمہوری بصیرت سے بکھرے مسلمانوں کو ایک پرچم تلے جمع کر کے الگ وطن کے قیام کے خواب کی تعبیر دی۔ بانی پاکستان نے مایوسی اور ناامیدی کی فضا میں عزم و حوصلہ کا چراغ جلایا۔ علماء کرام معاشرے میں رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں۔
ملکی معاشی ترقی کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے: راغب نعیمی
Dec 27, 2023