لاہور( خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت فقر کے زیر اہتمام خانقاہ سلطان العاشقین میں سالانہ عرس سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت حضرت سخی سلطان باھْو کے حقیقی و روحانی وارث اور آپ کے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن نے فرمائی۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محفل پاک میں ملک کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین عقیدت مندوں نے خصوصی شرکت کی۔