ملک بھر میں باقاعدگی سے انکم ٹیکس ادا کرنے والے صرف 53 لاکھ

Dec 27, 2023 | 12:32

پاکستان میں باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 53 لاکھ ہوگئی۔ انکم ٹیکس کی بنیاد پر انفرادی حیثیت میں ٹیکس ادا کرنے والوں (ATL) 36 لاکھ 90 ہزار ہوچکی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر یا دیگر صورتوں میں اجتماعی طور پر ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ 70 ہزار ہوگئی ہے۔ٹیکس سے متعلق امور کے ایک ماہر نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ نئے فائلرز کس قدر ٹیکس ادا کر رہے ہیں، 2023 میں فائلرز کی مجموعی تعداد کتنی رہی ہے اور نان فائلرز کے خلاف کریک ڈائون کے باوجود اب تک نان فائلرز سے بلند شرح پر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ایف بی آر نے غیر مشینی طور پر ٹیکس جمع کرانے والوں کو بھی فعال فائلرز میں شمار کیا ہے۔ ایف بی آر کے چیئرمین نے حال ہی میں سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے مالیات کو بتایا تھا کہ ملک میں ایک کروڑ 14 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہیں تاہم وہ سب کے سب اپنے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرا رہے۔ 31 اکتوبر 2023 تک ایف بی آر کو 29 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرن موصول ہوئے تھے۔گزشتہ ایف بی آر کو اکتوبر 2022 تک 25 لاکھ ٹیکس ریٹرن موصول ہوئے تھے۔ 30 ستمبر 2023 تک ایف بی آر کو مجموعی طور پر 19 لاکھ ٹیکس ریٹرن موصول ہوئے تھے جبکہ گزشتہ برس اس ڈیڈ لائن تک 18 لاکھ 70 ہزار ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے تھے۔

مزیدخبریں