پنجاب کوآپریٹو لیکویڈیشن بورڈ کے چیئرمین نذر محمد چوہان احتجاجاً مستعفی

لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پنجاب کوآپریٹو لیکویڈیشن بورڈ نذر محمد چوہان نے میاں محمد شہبازشریف کی نااہلی پر احتجاجاً استعفیٰ دیدیا ہے۔ گورنر پنجاب کو بھجوائے گئے استعفیٰ میں انہوں نے تحریر کیا کہ اپنے آئیڈیل سیاستدان شہبازشریف کی جانب سے 2 سال کے کنٹریکٹ پر ملنے والی ذمہ داری سے عدالتی ناانصافی کے بعد وہ احتجاجاً مستعفی ہورہے ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر سرکاری گاڑی\\\' دفتر اور تمام سہولتیں واپس کردی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن