زمزمہ گیس فیلڈ بھی تخریب کاری کا نشانہ بن گیا جس کے باعث ملک میں جاری گیس کے بحران میں بھی شدید اضافہ ہو گیا ہے۔

Feb 27, 2011 | 17:15

سفیر یاؤ جنگ
سوئی گیس حکام کا کہنا ہےکہ زمزمہ گیس فیلڈ پرتخریب کاری کے بعد گیس میں ایک سو نوے ملین مکعب فیٹ کا مزید شارٹ فال پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سےلاہور،شیخوہ پورہ اورساہیوال کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی یکم مارچ تک مؤخر کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس ریجن میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی چوبیس فروری کو معطل کی گئی تھی اور یکم مارچ کو گیس کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا ہے جو ابھی حتمی نہیں ہے، جبکہ فیصل آباد ، اسلام آباد، گوجرنوالہ ، ملتان اور بہالپور میں ستائیس فروری سے چار مارچ تک گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ لاہور، ساہیوال ، شیخو پورہ اور گجرانولہ ریجن کے سی این جی سٹیشنز کو بھی لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت پیر اور منگل دو روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں