صدرزرداری نے ان سے مشرف کے غیر آئینی اقدامات کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا تھا،ضرورت پڑی توایک اور لانگ مارچ کریں گے۔ میاں نوازشریف

نوازشریف نے ماڈل ٹاؤن لاہورمیں سکھر، حیدر آباد اور میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال اربوں روپے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں جبکہ ہمارا تمام تر دارومداربیرونی امداد پر ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اگر ملکی حالات درست کیئے جاتے تو کیری لوگر بل کے ذریعے امد د کی ضرورت نہ پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنے وسائل سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کیلئے نون لیگ کے فارمولے کو نہیں مانا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بارکسی ڈکٹیٹر نے ججوں کو گرفتارکیا تاہم بدقسمتی سے آئین توڑنے والے پاکستانیوں کو بیچنے اور لوڈشیڈنگ کا تحفہ دینے والے کا احتساب کرنے کے بجائے گارڈ آف آنر دے کر ملک سے روانہ کیا گیا۔ نوازشریف نے کہا کہ صدر نے انہیں مشرف کے غیر آئینی اقدامات کو تحفظ دینے کا کہا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو وہ ملکی بقا کے لیے انقلابی نوجوانوں کے ساتھ ایک اور لانگ مارچ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن