وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کی روح سے امن و امان کا پیغام ملا ہے میثاق جمہوریت میں ایشو بنانے اور ڈیڈ لائن کا کہیں نہیں لکھا۔

یہ بات رحمان ملک نے کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کو غلط فہمی ہوئی ہے، پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ختم نہیں ہونے دیں گے اور جب بھی ن لیگ کو ضروت ہوگی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری سیاسی لیڈرشپ کا لڑائی جھگڑے سے کوئی تعلق نہیں البتہ پنجاب میں غلط چیزوں کی نشاندہی ضرورکریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہیں لوگوں کو جیل میں ڈال سکتےتھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا، ہماری اعلٰی قیادت کوجیلوں میں رکھا گیا اور صدرآصف علی زرداری کی زبان کاٹی گئی، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہمارے ساتھ ہے آج نہیں تو کل کابینہ میں شامل ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن