امریکہ کی غلامی اور اپنے اوپرمسلط کی گئی نام نہاد جنگ سے نکلنے پر نوے فیصد دہشتگردی خودبخود ختم ہوجائیگی۔ عمران خان

ان خیالات کا اظہار عمران خان نے حمید نظامی ہال لاہورمیں \\\'پاکستان کی معاشی و سیاسی صورتحال اور بیرونی مداخلت \\\'کے عنوان سے منعقدہ مزاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نورا کشتی لڑرہے ہیں، دونوں کا منشور،خارجہ پالیسی اور مفادات ایک ہیں غریبوں سے ٹیکس اکٹھا کرکے امیروں پر خرچ کیا جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کےدس نقاتی ایجنڈے میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ قوم کو امریکہ کی غلامی سے نکالیں گے اور تمام سیاستان اپنے بے نام اثاثے ڈکلیئر کریں گے، اسے سے تمام صورتحال واضح ہو جایتی ہے۔ ان کا کہنا تھا امریکہ کی نام نہاد جنگ سے نکلنے کے بعد نوے فیصد دہشتگردی ازخود ختم ہوجائیگی پھر پتہ چل جائے گا کہ مساجد اور امام بارگاہوں سمیت ملک بھرمیں دھماکے کون کرارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن