چیف الیکشن کمیشنرجسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا نے تین ارکان قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا، غلام دستگیر راجر اور خیات اللہ ترین جبکہ پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست پرموجود نسیم ناصر خواجہ اورخیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی خلیفہ عبدالقیوم کے خلاف متعلقہ ڈی پی اوز کو مقدمات درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن چودہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے چکا ہے، اب مزید پانچ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بعد ان ارکان کی مجموعی تعداد انیس ہوگئی ہے۔