لاس اینجلس میں جاری تراسی ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب دنیا بھرکی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ جہاں فلم دی کنگ سپیچ نےمیدان مارلیا ہے اور دو ہزاردس کی بہترین فلم کا آسکر ایواڈ جیتا ہے۔اسی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے کولن فرتھ کو بہترین اداکار قرار دیا گیا ہےجبکہ فلم کے ڈائریکٹر ٹام ہوپرنےبھی بہترین ہدایتکار کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ دوسری جانب نیتالیا پورٹ کو فلم بلیک سوان میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ کرسٹن بیل اور میلسیا لیو نے فلم دی فائٹر میں عمدہ اداکاری پربہترین معاون اداکاراوراداکارہ کا آسکرایوارڈ جیت لیا جبکہ ٹوائے سٹوری تھری بہترین شارٹ اینی میٹڈ فلم قرارپائی ،بہترین غیرملکی فلم کا ایوارڈ ان دی بیٹر ورلڈ کے حصے میں آیا۔ موسیقی کے اوریجنل سکورکا ایوارڈ فلم سوشل نیٹ ورک کو دیا گیا، ایوارڈ تقریب میں فلمی ستارے اوراہم شخصیات شریک ہیں۔ اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی ایکٹرزجیمز فرانکو اور اینی ہیتھاوے کررہے ہیں۔ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے متعدد کمپنیز کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں