آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق میچ ریفری کرس براڈ نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرنے پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ کیا۔ ہے۔ آئی سی سی کے قوائد کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی پرمیچ فیس کا بیس فیصد جبکہ دیگرکھلاڑیوں پرمیچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ پاکستان نے کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا کو گیارہ رنزسے شکست دی تھی۔