دنیائے کرکٹ میں ریکارڈ کے انبار لگانے والے سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ میں ریکارڈ پانچویں سنچری بنا ڈالی۔ یہ ان کے کیریئرکی سینتالیس ویں ون ڈے سنچری تھی۔

چوبیس اپریل انیس سو تہتر کو بھارت کے شہرممبئی میں پیدا ہونے والے سچن رمیش ٹنڈولکر نے اپنے ون ڈے کیریئرکا آغاز اٹھارہ دسمبر انیس سو نواسی کو گوجرانوالہ میں پاکستان کے خلاف کھیل کرکیا۔ وہ اب تک ورلڈ کپ کے اڑتیس میچوں میں تقریباً اکسٹھ رنز فی اننگز کی اوسط سے ایک ہزارنوسو چوالیس رنز بنا چکے ہیں جس میں پانچ سنچریاں اورتیرہ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے پانچویں سنچری اتوار کے روزانگلینڈ کے خلاف بنائی۔ ان کی ورلڈ کپ میں سنچریاں اور نصف سنچریاں دونوں ورلڈ ریکارڈ ہیں۔ انہیں چھ ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزازبھی حاصل ہے، ان کے علاوہ یہ اعزاز صرف پاکستان کے جاوید میاں داد کے پاس ہے۔ سچن ٹنڈولکرکو سب سے زیادہ چارسو چھیالیس ون ڈے میچ کھیل کر ریکارڈ سترہ ہزارسات سو ستتررنز بنانے کا اعزازحاصل ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ میں سنچریوں کی نصف سنچری بھی مکمل کرلی ہے جبکہ انہیں ون ڈے میں یہی کارنامہ سرانجام دینے کے لئے مزید تین سنچریاں درکار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن