حادثہ سرگودھاروڈ پر جھامکے گاؤں کے قریب پیش آیا۔ مسافر ویگن فاروق آباد سے لاہور جا رہی تھی کہ جھامکے بس سٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر سے ٹکراگئی، حادثے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے۔ اطلاع کے بعد امدای ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک پولیس اہلکار وقاص بھی شامل ہے۔