قومی کرکٹ ٹیم کے لیف آرم سپنر عبدالرحمان پٹھے کی انجری کی وجہ سے ان فٹ ہوگئے اور کینیڈا کے خلاف تین مارچ کو کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے میڈیا کو بتایا کہ عبدالرحمن کا پٹھہ کھچ گیا ہے اور ایم آر آئی رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتہ آرام کرنے کا کہنا ہے۔ عبدالرحمن کی تکلیف زیادہ نہیں ہے لیکن انہیں مکمل آرام کی ضرورت ہے اور اسی ضرورت کے پیش نظر وہ تین مارچ کو کولمبو میں پاکستان اور کینڈا کے درمیان ہونے والا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ عبدالرحمن سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل ہی اس تکلیف میں مبتلا تھے اور انجکشن لگوا کر میچ کھیلے تھے۔ کینیڈا کے خلاف میچ میں آف اسپنر سعید اجمل ان کی جگہ لیں گے۔ سعید اجمل کا ورلڈ کپ میں یہ پہلا میچ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن