قصور کے حلقہ این اے ایک سوچالیس میں ہفتےکومنعقدہ الیکشن کا نتیجہ منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف آزاد امیدوارعظیم الدین لکھوی اورانکےحامیوں نےلاہورقصورروڈ پردھرنا بھی دیا۔رات گئےعظیم الدین نےمستردووٹوں کی گنتی اوراعتراضات لگائےگئےووٹوں کی دوبارہ گنتی پراحتجاجا الیکشن کمیشن کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا ہے۔دوسری جانب الیکشن میں حصہ لینےوالے امیدواروں کیجانب سے ایکدوسرے کیخلاف دھاندلی کے الزامات بھی عائد کئے جارہےتھےتاہم الیکشن کمیشن نےمسلم لیگ نون کےحمایت یافتہ آزادامیدوارملک رشید کونواسی ووٹوں سےکامیاب قراردےدیا ہے۔ملک رشید نےسینتالیس ہزاردو سوپچانوے جبکہ عظیم الدین لکھوی نےسیتالیس ہزاردوسوچھ ووٹ حاصل کئے۔