حکومت میڈیا پرپابندیاں لگارہی ہے نہ ہی اسے بند کمرے میں دھکیلا جائے گا۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان

Feb 27, 2012 | 16:40

سفیر یاؤ جنگ
پیمرا ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا کوملکی مفاد اور اخلاقی اورمعاشرتی اقدارکوملحوظ خاطررکھنا چاہئے، حکومت میڈیا پرکوئی قدغن نہیں لگارہی بلکہ میڈیا آپریٹرزکی مشاورت سے ضابطہ اخلاق طے کرنا چاہتی ہے تاہم اس حوالے سے تجاویزابھی زیرغور ہیں اور کوئی بھی حتمی ڈرافٹ تیار نہیں کیا گیا۔ بعض اینکرز اور پروگرامز کے حوالے سے شکوہ کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ شکایات کے باوجود ان پروگرامز اور اینکرز پرپابندیاں نہیں لگائی جارہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا کو جیسی آزادی پاکستان میں حاصل ہے ایسی امریکہ، برطانیہ یا بھارت میں بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری ہمیشہ برقرار رہنی چاہیے
مزیدخبریں