نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ گاہ کے باہردھماکے میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افرادجاں بحق جبکہ سترہ زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کا جلسہ ختم ہونے کے بعد لوگ جلسہ گاہ سے باہرآرہے تھے کہ زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال ریفر کردیا گیا، دھماکے کے وقت خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی امیر حیدر ہوتی، وزیراطلاعات میاں افتخار حسین سمیت اے این پی کی قیادت موجود تھی جو محفوظ رہی۔ پولیس کے مطابق دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا۔

ای پیپر دی نیشن