صدرزرداری اورنوازشریف کا وقت اب ختم ہوچکا ہے،پکڑے جانے کے ڈرسے دونوں کبھی شفاف احتساب نہیں ہونے دینگے۔ عمران خان

Feb 27, 2012 | 18:36

سفیر یاؤ جنگ
ان خیالات کا اظہارانہوں نے شیخوپورہ کےمختلف دیہاتوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف برسراقتدارآکرملک سے ظلم کے نظام کا خاتمہ اوربیرون مما لک کےبینکوں میں رکھے گئے ناجائزپیسے کوواپس ملکی خزانے میں لائے گی۔دونوں جماعتیں عوام کو بیوقوف اوربھیڑبکریاںسمجھتی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پرانے نظام سیاست کودفن کرنے اورنئے پاکستان کی جنگ لڑنے کے لیے عوام کوباہر نکلنا ہوگا
عمران خان نے ضمنی الیکشن کوفراڈ قراردیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق تین ماہ قبل ووٹرلسٹیں آویزاں کرنا ضروری ہیں۔ضمنی الیکشن میں سرکاری فنڈزکا بے دریغ استعمال کیاگیا ہے۔ان الیکشن سے ملک میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔
مزیدخبریں