سپریم کورٹ، بے نظیرقتل کیس کی دوسری ایف آئی آر سے متعلق کیس میں پرویزمشرف اور بابراعوان سمیت چھ افراد کودوبارہ نوٹس جاری ۔

Feb 27, 2012 | 19:26

سفیر یاؤ جنگ
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔گزشتہ سماعت پرچیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے سابق صدرپرویزمشرف، بابراعوان، پرویزالہی اور رحمن ملک سمیت بارہ افراد کونوٹس جاری کرتےہوئے جواب دائرکرنے کی ہدایت کی تھی جس پرسابق پولیس افسران سعود عزیراور خرم شہزاد سمیت چھ افراد نے جواب داخل کروائے تاہم پرویزمشرف، رحمن ملک اور بابراعوان سمیت چھ افراد نے تاحال عدالتی حکم پرعمل نہیں کیا۔ عدالت عظمی کی جانب سے تمام افراد کودوبارہ نوٹس جاری کرتےہوئے پانچ مارچ تک جوابات داخل کروانے کا حکم دیاگیا ہے۔
مزیدخبریں