اگرحکومت نے عوام کو ریلیف نہ دیا توصدرزرداری کوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب چین سے نہیں کرنے دیں گے۔ چوہدری نثار علی خان

Feb 27, 2012 | 20:29

سفیر یاؤ جنگ
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استمعال کیا چوہدری نثار نے پیپلزپارٹی کی منتخب ایم پی اے کی جانب سے خاتون پولنگ ایجنٹ پر تشدد کےواقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقع سے ملک بھر کی بچیوں کی بے عزتی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر اس طریقے سے الیکشن کا انعقاد ہونا ہے تو اس ڈھونگ کو ختم کردیا جائے اور ملک کو وڈیروں اور جاگیرداروں کے حوالے کردیا جائے۔نئے گیس کنکشنز پر پابندی کے باوجود حکومت نے اٹک کے انتیس گاؤں میں گیس کنکشن کے اعلان کیسے کردیے۔ حکومت کی جانب سے دو فیصد ریڈیو ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہے۔ حکومت کی شہ خرچیوں سے ادارے تباہ ہورہے۔
مزیدخبریں