نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ گاہ کے باہردھماکے میں پولیس اہلکارسمیت سات افرادجاں بحق اوربتیس زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کاجلسہ ختم ہونے کے
بعدلوگ جلسہ گاہ سےباہرآرہےتھےکہ زوردار دھماکہ ہوا جس کےنتیجےمیں سات افراد جاں بحق اور بتیس ہوگئے۔ دھماکا جلسہ گاہ سے 200 گز کے فاصلے پر ہوا،پولیس حکام کے مطابق دھماکے
ميں دو سے تين کلو بارودی مواد استعمال کيا گیا اور ریمورٹ کنٹرول بم موٹرسائيکل ميں نصب کیا گيا،
وزیراطلاعات خیبرپی کے میاں افتخارحسین نے وقت نیوزسے ٹیلی فون پرگفتگوکرتےہوئےبتایاکہ اے اين پی کا جلسہ ختم ہونے کے بعد جيسے ہی وزيراعلی کا ہيلی کاپٹر فضا ميں اڑا کہ دھماکہ ہوگیا ،دھماکے میں زخمی ہونے والےافرادکوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال ریفر کردیا گیا، دھماکےکےوقت خیبر پختونخوا کے وزیراعلی امیرحیدرہوتی، وزیر
اطلاعات میاں افتخارحسین سمیت اے این پی کی قیادت موجود تھی جو محفوظ رہی۔ پولیس کے مطابق دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا۔
پولیس حکام نے جائے دھماکہ سے شہادتیں اکٹھی کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں،واضح رہے کہ خیبرپختونخواایک مرتبہ پھردہشتگردی کی لپیٹ میں ہے گزشتہ ہفتے پشاورمیں ایک دن کے وقفے سے دہشتگردی کی دوکارروائیاں کی گئیں جس میں پولیس اہلکاروں اوربچوں سمیت بیس سے زائدافرادجان کی بازی ہارگئے تھے

ای پیپر دی نیشن