شہر کے 9 ٹاﺅنز میں ڈینگی کیخلاف سپرے مہم کا آغاز آج ہوگا

Feb 27, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور(سٹاف رپورٹر) شہر کے 9 ٹاونوں میں ڈینگی کی خلاف سپرے کیخلاف مہم کا آغاز آج پیر سے کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ٹاﺅن کی سطح پر ٹائر شاپس کو نوٹسز جاری کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لاہور نے گزشتہ روز ڈینگی کے ممکنہ حملے سے بچاﺅ کے لئے ضروری اقدامات کے لئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں، شادی ہالزاورکیٹرنگ برنس کا سروے شروع ہوچکا ہے اوریہ سروے روزانہ کی بنیاد پر ٹاونز کی سطح پر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں،شادی ہالز اورکیٹرنگ کے کاروبار سے وابستہ وہ ملازمین جو کھانے کی تیاری اوراسے پیش کرنے کاکام کرتے ہیں سے میڈیکل سرٹیفکیٹس طلب کرلئے گئے ہیں جبکہ سپرے مینوں اوربیلداروں کی بھرتی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جو رواں ہفتے مکمل ہو جائے گا ۔
مزیدخبریں