لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے 21 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹوں اور سینئر انٹیلی جنس افسران کو سپرنٹنڈنٹ کسٹم کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ترقی پانیوالوں میں وقار چیمہ، راحت عزیز چشتی، رفیق بھٹی، مراتب علی، عبدالطیف انجم، خاور سعید مہر، عطا الرحمن، محمد امین، ادریس سعید، سلیم اختر، مرزا وقار بیگ، سردار منظور، عبید الرحمن، لیاقت علی، زاہد توقیر اظہر، اشعر اقبال چیمہ، ارشد جاوید، نعیم انور، آفتاب احمد کھوسہ، آصف بلوچ، عبدالصمد مری شامل ہیں۔ دریں اثناءگریڈ 20 کے ناصر مسرور احمد کی 19 دن کی رخصت منظور کر لی گئی۔ کنٹرولر جنرل اکاو¿نٹس سے 3 سالہ ڈیپوٹیشن پر آنے والے شفقات احمد کو ڈائریکٹر جنرل پوسٹ کلیرنس آڈٹ میں تعینات کر دیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ کسٹم انٹیلی جنس مشتاق احمد کی برطانیہ اور سعودی عرب کے لئے 30 دن کی رخصت منظور کر لی گئی۔ آڈٹ اینڈ اکاو¿نٹس گروپ کے انوار الحق کی ڈیپوٹیشن ختم کر کے انہیں واپس بھجوا دیا گیا۔
ایف بی آر کے 21 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کی ترقی 2 افسروں کی رخصت کی منظوری، 2 کا تقرر و تبادلہ
Feb 27, 2013