لا ہو ر ( کامرس رپورٹر ) وفا ق ایوانہا ئے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی )نے فنی خرا بی کے با عث پیدا ہو نے والے بجلی کے بحران کو حکو متی اہلکا روں کی غفلت قرار دیتے ہو ئے کہا کہ تین روز گزر جا نے کے با وجود اس مسئلے کا حل نہ ہو نا حکو متی مشینری کی نا اہلی ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئر مین شیخ عبدالوحید صندل او ر نا ئب صدر اظہر مجید شیخ نے کہا کہ ملک پہلے ہی بجلی کی کمی کا شکا رہے ۔اب تین روز سے بجلی بند ہو نے کے با عث ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ عام آدمی کے مسا ئل میں انتہا ئی اضا فہ ہو چکا ہے ۔ آٹھ آٹھ گھنٹے مسلسل بجلی بند رکھی جا رہی ہے ۔جس کے با عث کا م نہیں ہو پا رہا جس سے بیرو نی آرڈر کی بر وقت تیاری مشکل ہوچکی ہے ۔ جس سے ملکی خزا نے کو اربو ں کا خسا رہ برداشت کرناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ِ اعظم کے نو ٹس لینے کے با وجو دا س مسئلہ کا حل نہ ہو نا نتہا ئی افسو س کا مقا م ہے ۔
”بجلی کا بحران حل نہ ہونا حکومتی مشینری کی نااہلی ہے“
Feb 27, 2013