اسلام آباد ( این این آئی) مسلم لیگ(ن ) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک میں دوروزجوبلیک آوٹ دیکھنے میں آیا اگر ےہ واقعہ کسی اورملک میں پیش آیاہوتاتواس ملک کے وزیراعظم ےامتعلقہ وزیرمستعفی ہوچکے ہوتے‘ موجودہ حکومت کی کرپشن اوربیڈگورننس کی وجہ سے ملک کے ادارے تباہی کے دھانے پرپہنچ گئے اور اس حکومت نے اپنے آخری دنوں میں ملک کواندھیروں میں دھکیل کرعوام کواپنی رخصتی کاتحفہ دیا‘حکومت کی ایک ناکامی جس کابہت کم ذکرکیا گیا وہ کشن گنگا ڈیم پر پاکستان کے خلاف فیصلہ آیااس کی وجہ ےہ ہے پاکستان نے جوٹیم اس کیس کے لئے بھیجی تھی اس کواصل واقعات کا علم ہی نہیں تھاجس کی وجہ سے پاکستان کشن گنگاڈیم پرہمارے ملک کے خلاف فیصلہ آیاجس کی وجہ پاکستان کو نیلم جہلم پراجیکٹ پر130میگاواٹ بجلی کی کم پیداوار ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دوراقتدارمیں کرپشن کے جوداغ لگائے اس کی وجہ سے ملک کاکوئی بھی ادارہ محفوظ نہیں رہا،حتی کہ ایچ ای سی کوبھی اس حکومت نے اس لئے تباہ کردیاتاکہ جعلی ڈگری والے افرادکونااہلی سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک بے رحم پارٹی ہے جس نے ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایالیکن پاکستان کے عوام باشعور ہیں ان کی عام انتخابات میں ضمانتیں ضبط کرادیں گے، احسن اقبال نے کہاکہ صوبہ سندھ میں کرپشن عروج پر ہے اور میرٹ کو پامال کرکے نوکریوں کاجمعہ بازار لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی نوراکشتی کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم وفاقی اورسند ھ حکومت سے الگ ہوئی اورنہ ہی الطاف حسین نے تین گھنٹے کا خطاب بھی نہیں کیاجس کامطلب ہے کہ دونوں جماعتوں نے ایک سوچے سمجھے منصوبے پرعمل کیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ سندھ میں تبدیلی کی لہربیدارہوچکی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا فنگشنل، جماعت اسلامی اورقوم پرستوں سے اتحاد ہورہا ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کرکرپشن کاخاتمہ کرے گی،سندھ حکومت نے تودوسال قبل آنے والے سیلاب میں بھی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پردہشتگردی کی سرپرستی کرنے کاالزام بھی ایک لطیفہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریکارڈدیکھاگیاتوملک اسحاق کواسلحہ کے لائنس سندھ اوربلوچستان کی حکومتوں نے جاری کئے تھے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کواقتدارمیں آنے سے ان سازشوں کے ذریعے نہیں روکاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ملکی معیشت کادیوالیہ نکال دیاہے اگرمعیشت کوسنھبالانہ دیاگیاتوپاکستا ن کے لئے کسی جنگ کی ضرورت نہیں، سوویت ےونین بھی معیشت کمزورہونے پرٹوٹاتھا۔ اگرپاکستان کوبچاناہے توملک کوزرداری جیسے گورباچوفوں سے بچاناہوگا۔ مختلف عناصرکے ذریعے ایسے پھندے لگائے جارہے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) کاووٹ تقسیم کیاجاسکے۔ احسن اقبا ل نے کہاکہ تاریخ کاےہ ریکارڈ نہیں ہے کہ پیپلزپارٹی نے 1996ءکی حکومت میں سپاہ صحابہ کوپنجاب میں اقتدارمیں حصہ داربنایاتھااوراس کوایک وزارت بھی دی تھی، 1997ءمیں مسلم لیگ(ن) نے آپریشن کیاجس کی پاداش میں نوازشریف پرحملہ ہوا۔احسن اقبال نے کہاکہ 2002ءمیں ق لیگ کی حکومت میں اعظم طارق کوجیل سے رہاکراکے جمالی صاحب کو ووٹ ڈلوایاگیاتھا،قائم علی شاہ میں بھی میٹنگزہوئی تھیں، ایم کیوایم کے گورنرنے بھی اپریل 2010ءمیں کالعدم تنظیم سے میٹنگ کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کوچھینک بھی آجائے تواس کاالزام بھی مسلم لیگ(ن) پرلگادیتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہاکہ تحریک انصاف کے پاس بیلٹ باکس ہیں نہ ہی وہ اور پارٹی کے اندر انتخابات کرا رہی ہے اوربات ملک میں شفاف انتخابات کی کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے التواءکی سازشیں دم توڑگئی ہیں، سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ سنادیاہے کہ انتخابات بروقت ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ ریاض فیتانہ نے (ق) لیگ سے مستعفی ہو کر آزاد الیکشن لڑنے کافیصلہ اس لئے کیاہے کہ انہیں معلوم ہے کہ (ق) لیگ کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے سے ان کی ضمانت ضبط ہوجائےگی۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اوورسیز کو ووٹ دینے کے حق میں ہے، ایم کیوایم اب اوورسیز کے ووٹ کے حق پرشعبدہ بازی کر رہی ہے۔ ایم کیوایم کواخلاقی طورپرےہ زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بھرپوراکثریت حاصل کرے گی، الزام تراشیاں کرناپیپلزپارٹی کاپراناوطیرہ ہے، عمران، مشرف، چوہدری برادران، زرداری صاحب اورطاہرالقادری ایک زبان بول رہے ہیں اس کامطلب ہے کہ ان سب کاایجنڈاایک ہے لیکن عوام باشعورہیں وہ اب شعبدہ بازی میں نہیں آئیں گے۔